کھنڈہ (نامہ نگار ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع اٹک حاجی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کم کرکے دکھائے گی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے اپنی سیاست کو دا پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے جسکی وجہ سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر آتا ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف ,وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں مہنگائی و بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیکر ایوانوں میں بھیجا ہے انشااللہ ن لیگ جلد ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ بنائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہبازشریف وفاق کی سطح پر ملکی مسائل و بحرانوں کے خاتمہ کے لیے سرگرم عمل ہیں اور مریم نوازشریف کی دن رات کوششوں سے پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنا کرداربھر پور طریقے سے اداکررہی ہیں ۔
مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کم کرکے دکھائے گی ، حاجی ذوالفقاربلوچ
May 08, 2024