اسلام آباد(وقائع نگار)چیف کمشنر اسلام آبادچوہدری محمد علی رندھاوا کو چیئرمین سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں ملنے پر مبار کبادپیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی بڑی تعداد سی ڈی اے میں خدمات سرانجام دیتی ہے چوہدری محمد علی رندھاوا کے چیئرمین بننے پر مسرت کااظہار کرتے ہیں کیونکہ چوہدری محمد علی رندھاوا ایک درد دل رکھنے والے اور شفیق انسان ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے انتظامی سربراہ کے طور پر شہریوں کو درپیش مسائل امن وامان سمیت دیگرمعاملات پر بہتر انداز میں کام کریں گے۔راشد چوہان کامزید کہناتھا کہ یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹرپلان سمیت تعمیر وترقی اور اس خوبصورت شہر کو مزید نکھارنے میں اپناکردار اداکریں گے۔سی ڈی اے میں مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود اور انکو مزید سہولیات کے حوالے سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ مسیحی ملازمین عید اور دیگر تہواروں اور چھٹیوں کے دوران بھی اسلام آباد کی صفائی کے حوالے سے فرائض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں اسلئے یقینا نئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد مسیحی ملازمین کی خدمات کودیکھتے ہوئے انکودی جانیوالی سہولیات میں اضافے کیلئے احکامات جاری کریں گے۔