9سالہ بچی ،نوجوان قتل، 75سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاںبحق

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)9سالہ بچی اورنوجوان قتل کردئیے گئے جبکہ 75سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیالڑائی جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،تھانہ گو لڑہ کو عبدالغنی نے بتایا کہ میرا بیٹا اسماعیل ریڑھی لگاتا ہے جس کا راضہ خان وغیرہ سے جھگڑا ہوا تو راضی نامہ ہو گیا جس کا بدلہ لیتے ہوئے انہوں نے بیٹے کو تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،تھانہ ترنول کو رفیع اللہ نے بتایا کہ پرانا ٹول پلازہ کے قریب والد 75سالہ نور شاہد جا رہے تھے جن کو نامعلو تیز رفتارگاڑی نے ٹکر ماری جو موقع پر جاں بحق ہو گئے، تھانہ سنبل کو محمد عاقب علی نے بتایا کہ ایف بارہ میں گھر سے کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ راستے میں اویس وغیرہ نے ماچس یا لیٹر مانگنے کے تنازعہ پرتشدد کرکے زخمی کر دیا،تھانہ ترنول کو اے ایس آئی عرفان اللہ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے ساتھ ڈھوک کشمیریاں آیا جہاں پر دیکھا کہ 10سالہ لڑکی بریرہ اظہر کی نعش پڑی ہے جس کو گولی لگی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن