اسلام آباد(خبر نگار)پا کستان ینگ نرسز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شکیل حسنی نے الزام لگایا کہ بعض عناصرپاکستان نرسنگ اینڈ میڈوائفری کونسل کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن چکے ہیں ۔نگران حکومت نے غیرقانونی طور پر کونسل ممبر کو صدر لگایا گلگت حکومت نے دو خط وفاقی حکومت کو لکھے ہیں کہ یہ ہماری نامزد کردہ ممبر نہیں ہے ان کو فی الفور ہٹایا جائے۔ گزشتہ روز نرسز فیڈریشن کے دیگر عہدیداران حیدر شاہ ، عنایت خان، شہناز کوثر اورذیشان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شکیل حسنی نے کہا کہ موجودہ ممبرز نے کونسل کی سیکرٹری ،ڈائریکٹر رجسٹریشن ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ کریکولم ،ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ہیومین رسورس لگانے کیلئے قانون سازی کی ،جس پر ایک ٹولے کو سخت تکلیف ہے ۔اور انہوں نے صدر کو ساتھ ملاکر ممبرز کیخلاف محاذ آرائی شروع کی ۔سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کیلئے ایم ایس این یا ترجیحا پی ایچ ڈی اور 15سالہ کلینیکل اور ٹیچنگ کا تجربہ لازمی ہوگا۔اور یہ تعیناتیاں اشتہار کیذریعے میرٹ پر ہونی تھیں۔لیکن نوٹیفیکیشن میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
بعض عناصرپاکستان نرسنگ اینڈ میڈوائفری کونسل کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ، شکیل حسنی
May 08, 2024