راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قانون دان رضا و دود ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے ڈائریکٹر کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ہفتے سے نظام عدل ، اعلی عدلیہ اور حجز کے حوالے سے سوشل و قومی میڈیا پر منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق ڈیٹا لیک کرنے اور انہیں بد نام کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ججز کی ذاتی خاندانی معلومات نشر کی جارہی ہیں اور یہ معلومات صرف ایف آئی اے یا نادرا کے پاس ہوتی ہے