کنٹونمنٹ بورڈ چکالہ کے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکالہ کے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس متعلقہ شعبہ کی عدم توجہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب ہو گئیں، الیکٹرک برانچ میں شکایات درج کرانے کے باوجود عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے چکلالہ کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، تاریکی کی وجہ سے ان علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بھی عام ہو گئیں، کینٹ بروڈ چکلالہ کئے علاقوںکے مکینوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں چکلالہ کینٹ بورڈ کے شعبہ الیکٹرک نے ہر گلی محلے میں سٹریٹ لائٹس نصب کی تھیں، جن پر لاکھوں روپے لاگت آئی تھی،ان میں مہنگے ترین مرکری بلب لگائے گئے تھے، قیمتی لوہے کے پائپ پر یہ لائٹیں لگا کر ہر جگہ نصب کی گئیں تھیں لیکن ان کی کینٹ بورڈ چکلالہ کے متعلقہ شعبہ کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن