اے ایف سی کے 3رکنی وفد کی فٹبال فیڈریشن میں مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اے ایف سی کے 3رکنی وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن میں مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ پیر کو لاہور پہنچنے والے مہمان آفیشلز میں ہیڈ آف اسٹریٹجک پلاننگ و ایڈوائزری یونٹ لیزارس جانسن، سینئر منیجر ساتھ ایشیا یونٹ سونم جمی اور منیجر ساتھ ایشیا یونٹ دنیش ڈی سلوا شامل ہیں۔دوسرے روز وفد کی پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے ملاقات ہوئی، این سی رکن شاہد نیاز کھوکھر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ بھی موجود تھے، میٹنگ میں پاکستان فٹبال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔گزشتہ روز بھی وفد کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، مختلف شعبوں کے سربراہان نے گزشتہ 2سال میں ہونے والے ایونٹس اور سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ مستقبل کی منصوبوں اور اقدامات سے آگاہ کیا

ای پیپر دی نیشن