چیئرمین سینیٹ کی رفع میں اسرائیلی فوج کی دراندازی وبمباری کی شدید مذمت

May 08, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رفع میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی اور بمباری کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے عالمی برادری صیہونی اسرائیلی انتہاء پسند حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ رفع پر حملے سے غزہ کے پہلے سے بے گھر لوگوں کیلئے مشکلات میں بے انتہاء اضافہ ہوگااسرائیلی فوج کی جانب سے رفع میں تشدد اور خونریزی نے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو نشانہ بنانے سے غزہ میں انسانی صورت صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے عالمی برادری رفع میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں اور مزید خونریزی اور نقل مکانی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی کی جائے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام سنگین جنگی جرم ہے خواتین اور بچوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے چیئرمین سینیٹ نے فلسطینیوں کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا چیئرمین سینیٹ نے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پرامن اور مستقل حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

مزیدخبریں