اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سنگل اور ڈویڑن بینچ کیسز کی کاز لسٹ منسوخ 

 اسلام (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سنگل بینچ اور ڈویڑن بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیسز کی سماعت نہیں کی ،  صرف چیمبر ورک کیا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ماڈل جیل اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئے ، کیسز کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت بھی نہ ہو سکی ۔ خصوصی بینچ میں ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کو سنگل بینچ سے سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لئے مقرر تھیں ۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب نے گزشتہ سماعت پر سنگل بینچ کا آرڈر معطل کر دیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن