اسلام (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سنگل بینچ اور ڈویڑن بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیسز کی سماعت نہیں کی ، صرف چیمبر ورک کیا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ماڈل جیل اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئے ، کیسز کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت بھی نہ ہو سکی ۔ خصوصی بینچ میں ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کو سنگل بینچ سے سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لئے مقرر تھیں ۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب نے گزشتہ سماعت پر سنگل بینچ کا آرڈر معطل کر دیا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سنگل اور ڈویڑن بینچ کیسز کی کاز لسٹ منسوخ
May 08, 2024