اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وی لاگر اسد طور کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں الزامات پر پیکا ایکٹ کی دفعہ 24، 9 اور 10 کا اطلاق نہیں ہوتا، تفتیشی افسر نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے دوران پیکا ایکٹ کے سیکشن 24، 9 اور 10 سے متعلق شواہد نہیں ملے، ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات پر پیکا ایکٹ کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں، لہذا ایف آئی آر کو خارج کیا جاتا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسد طور کی مقدمہ اخراج کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔
اسد طور کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
May 08, 2024