اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزان کسٹافن نے ان کے دفتر میں منگل کو ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔قازقستان کے سفیر سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان قازقستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین جائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا پاکستان اور قازقستان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور آئی ٹی ماہرین کے ایکسچینج پروگرام پر کام کر سکتے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعے موجود ہیں، قازقستان کی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ قازقستان کے سفیر نے کہا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر میں تعاون بڑھائیں گے اور اس سیکٹر میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی عائشہ حمیرا موریانی، چئیرمین پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن محمد زوہیب خان اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، وزارت آئی
پاکستان قازقستان کیساتھ آئی ٹی سیکٹر میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں، شزہ فاطمہ
May 08, 2024