دبئی اسلامک بینک اورآئی ایف سی میں پاکستان میں بین الاقوامی تجارت میں معانت کیلئے معاہدہ

May 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان پاکستان میں بین الاقوامی تجارت میں معانت کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے  ۔اس معاہدے کے تحت، آئی ایف سی ایک سال تک کی مدت کے لیے دبئی اسلامک بینک پاکستان لمٹیڈ کے تجارتی فنانس کی لین دین کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ضمانت فراہم کرے گا ۔ اس  اقدام سے ڈی آئی بی پی ایل کے بین الاقوامی تجارتی کاروبار کو وسعت دینے اور ملک   میں بین الاقوامی تجارت پرتوجہ  مرکوزکرنے والے   بینکاری تعلقات کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک منصوبے کو تقویت ملے گی۔دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او ، جاوید احمد نے کہا کہ ،’’یہ معاہدہ پاکستان میں تجارتی مالیات تک رسائی کے عمل کو مزیدآسان اور  ہموار کرے گا ۔ دبئی اسلامک بینک بین الاقوامی تجارت پر توجہ مرکوز کرنے والے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے پرعزم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئی ایف سی  کے ساتھ یہ شراکت داری اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں