اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عربیہ پاکستان انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر ہو گیا، اس فورم میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50 رکنی سعودی وفد نے شرکت کی تھی، گزشتہ روز سعودی وفد کو مختلف حکومتی اداروں کی نمائندوں نے پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک اور دوسرے امور تفصیلی پریزنٹیشن دی بعد ازاں بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہوئی جن میں پاکستان کی 450 کمپنیوں اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت ہوئی، بزنس ٹو بزنس میٹنگز کافی کامیاب رہی، اس کے ثمرات سامنے ا ٓجائیں گے
سعودی عربیہ پاکستان انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر
May 08, 2024