کراچی (آئی این پی ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے، کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، کوشش ہوگی خیبر پی کے، کے عوام کا وکیل بنوں، کوشش ہوگی خیبر پی کے،کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہ میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر بھڑکیں ماروں کہ پیسے واپس دیں، مختلف فورمز موجود ہیں جہاں پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، بھرپور کوشش ہوگی نفرتیں نہیں محبتیں بڑھایں۔ گورنر خیبر پی کے، کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی آزاد شہری ہے، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی، اگر وزیراعلی خیبر پی کے اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو وہ کسی اور گھر جائیں گے، اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کیلئے اس قسم کا مقف نہیں دینا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پی کے، کے پاس اکثریت بھی ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگیں، میں اپنے صوبے کے کیس کو مضبوط کروں گا، صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں۔
صوبے کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، گورنر کے پی
May 08, 2024