تل ابیب+ غزہ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظوری کے باوجود اسرائیل نے رفاح پر حملہ کر دیا۔ ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح شہر پر رات بھر شدید بمباری کی گئی ۔ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کے باوجود اسرائیل نے رفاح پر حملہ کر دیا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ العربیہ نیوز کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ اسرائیل نے رفح کراسنگ کا کنٹرول حاصل کر کے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد روک دی۔ ادھر بیلجیئم اور نیدر لینڈ کے طلباء نے بھی اسرائیلی جارحیت کیلخلاف احتجاج شروع کر دیا۔ امریکہ کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں پولیس رکاوٹیں ہٹا کر طلباء کیمپ میں واپس آ گئے۔ پولیس نے کیمپ ہٹا دیئے۔ متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا موجودہ لڑائی کا خاتمہ صرف حماس کے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی سے ممکن ہو گا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رفاح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر گہری تشویش ہے۔ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے۔ رفاح پر حملے روکے۔