وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا ہے ۔فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، فرنٹیئر کور نارتھ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔محسن نقوی نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں، یہاں کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے، آخرمیں وفاقی وزیرکو فرنٹیئر کور نارتھ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر زنارتھ بلوچستان کادورہ
May 08, 2024 | 12:15