جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، جیل میں خوش ہوں: یاسمین راشد 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں انہیں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔سابق صدر عارف علوی سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ملاقات کے دوران یاسمین راشد نے مخالفین کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر عارف علوی نے یاسمین راشد سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری طرف 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ، ن لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت ملتوی  کردی گئی۔یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن