اذلان شاہ ہاکی کپ:ناقابلِ شکست پاکستان کینیڈا کیخلاف بھی فاتح

May 08, 2024 | 16:20

ویب ڈیسک

اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ملیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کو بھی شکست دے دی۔ اس طرح پاکستان اب تک ٹورنامںٹ میں ایک ڈرا کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔کینیڈا کے خلاف میچ  میں پاکستان کے ابو بکر محمود، لیاقت ارشد، رانا وحید اشرف اور علی غضنفر نے گول اسکور کیے۔ چار میچز میں ناقابل شکست پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا سے میچ جیت چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جاپان کا دوسرا، میزبان ملیشیا کا تیسرا جبکہ کینیڈا کا آخری نمبر ہے۔میچ کے اختتام تک پاکستان کو کینیڈا کے چار گول کے مقابلے میں پانچ گول کی برتری حاصل ہوگئی۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا جاپان کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ پاکستان نے کوریا اور ملائشیا کے خلاف میچز میں فتح حاصل کی تھی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

خیال رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزیدخبریں