ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتے ہیں:مریم نواز 

May 08, 2024 | 16:28

ویب ڈیسک

لاہور:  وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے پنجاب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے ،پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں