آئین میں اگر کوئی ریاست ہے تو وہ عوام ہیں، باقی سروسز ہیں، لطیف کھوسہ

May 08, 2024 | 22:23

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین میں اگر کوئی ریاست ہے تو وہ عوام ہے، باقی سروسز ہیں۔

تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ خود گورنر، سینیٹر، وفاقی وزیر اور اٹارنی جنرل رہا ہوں، جناح ہاؤس کا کبھی نہیں سنا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں وکلا پر لاٹھی چارج کیا گیا، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، ووٹ کو عزت دو کہنے والے کو شرم بھی نہیں آتی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیتنے پر مجھے سعدر فیق نے مبارکباد دی، میں نے کہا نواز شریف کو بھی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے

مزیدخبریں