پنجاب میں ڈینگی بخار کے مزید دو سو کے قریب مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے، سندھ میں ڈینگی کے ساٹھ نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں مریضوں کی کل تعداد سات ہزارسے تجاوزکرگئی۔

Nov 08, 2010 | 22:04

سفیر یاؤ جنگ
لاہورشہرمیں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تین ہزارتک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخارکے ایک سو پچپن مریض جبکہ صوبے کے دیگراضلاع سے چالیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس وقت جناح ہسپتال میں ڈینگی بخار کے پچاس، سروسزہسپتال میں سترہ، چلڈرن ہسپتال چار،لاہورجنرل ہسپتال میں دس اورمیو ہسپتال میں پینتالیس مریض زیرعلاج ہیں ۔ اسی طرح سرگنگارام ہسپتال میں پندرہ، شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں آٹھ، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں دس اورفیصل آباد کے ہسپتالوں میں پچیس مریضوں کورکھا گیا ہے۔
دوسری طرف سندھ میں ڈینگی کے ساٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو تین ہوگئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ کے مخلتف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ دو سو پچاسی مریض زیرعلاج ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھرکا خاتمہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، آنے والے دنوں میں صورت حال مزید بہترہوجائے گی۔
مزیدخبریں