ملکی سٹاک مارکیٹوں میں آج تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ماہ بعد دس ہزارنوسو پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

ہفتے کے آغاز پرکراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ماہ بعد ایک سو دس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دس ہزار نو سو بانوے پربند ہوا جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو چھبیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دس ہزارچھ سوایک پرپہنچ گیا۔ پیر کے روزمارکیٹ میں مجموعی طورپربائیس کروڑ پچاس لاکھ شیئرزکا کاروبار ہوا۔ مجموعی طورپرچارسو نو کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے دو سو چوالیس کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، ایک سو چھپن کمپینوں کے بھاؤ میں کمی اورنو کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں نے جہانگیرصدیقی اینڈ کو، لوٹ پی ٹی اے پاکستان، نشاط ملزلمیٹڈ، لکی سیمنٹ، نیشنل بینک، ڈی جی خان سیمنٹ، عارف حبیب اورٹی آر جی پاکستان کے حصص میں دلچسپی لی۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا اورمارکیٹ تیس پوائنٹس کے اضافے سے تین ہزارچارسواکتالیس پوائنٹس پربند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو تئیس کمپنیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ انہتر ہزارنو سو پچیس حصص کا کاروبارہوا جن میں سے ترپن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں لوٹ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ، لفارج پاکستان سیمنٹ اوربنک آف پنجاب کے سودے سرفہرست رہے۔

ای پیپر دی نیشن