ایران پرحملےکےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے،اسرائیل کی بربادی قریب ہے۔ احمدی نژاد

Nov 08, 2011 | 10:58

سفیر یاؤ جنگ
مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی ترقی اورصلاحیت سے پریشان ہیں۔ محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ صہیونی طاقتیں ایران کیخلاف فوجی آپریشن کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکہ یہودی ریاست کو بچانا چاہتا ہے لیکن اسرائیل کی تباہی جلد ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ کیاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران غیر ملکی سائنسدانوں کے تعاون سے ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا،ایرانی حکام نے رپورٹ مستردکردی ہے
مزیدخبریں