اپنےعہد میں نمایاں حیثیت رکھنےوالے جون ایلیا اپنے انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے تھے۔ وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی، اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔ جون ایلیا کوناصرفعربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں بھی اعلی مہارت حاصل تھی۔ان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی عادات کا واضح ثبوت تھی،جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اور پذیرائی نصیب ہوئی۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ساٹھ سال کی عمرمیں شائع ہوا۔ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقعۂ کربلا پر جون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔ اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی داخل کیا۔