برصغیر ‏میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعراورفلسفی جون ایلیا کی برسی آج منائی جارہی ہے۔

Nov 08, 2011 | 11:12

سفیر یاؤ جنگ
اپنےعہد میں نمایاں حیثیت رکھنےوالے جون ایلیا اپنے انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے ‏تھے۔ وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے ‏بھائی، اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔ جون ایلیا کوناصرف‏عربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں بھی اعلی مہارت ‏حاصل تھی۔ان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی ‏عادات کا واضح ثبوت تھی،جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اور ‏پذیرائی نصیب ہوئی۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ساٹھ سال کی عمرمیں شائع ہوا۔ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی ‏سائنس، مغربی ادب اور واقعۂ کربلا پر جون کا علم کسی ‏انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔ اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی ‏شاعری میں بھی داخل کیا۔
مزیدخبریں