گلگت میں گوجال کے گاؤں چپورسن سے تعلق رکھنے والےپندرہ چرواہے افغانستان کے بارڈر کے قریب مال مویشی لانے کے لیے گئے تھے کہ برفانی تودہ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اوربارہ زخمی ہوئے ہیں۔ مرنیوالوں میں تاہت، قربان اور سعید احمد خان شامل ہیں۔ تینوں افراد کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔واضح رہے گلگت بلتستان میں زیادہ تر علاقے موسمِ سرما میں برف سے ڈھکے رہتےہیں اور یہاں برفانی تودے گرنا معمول ہیں تاہم ہلاکتوں کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں