یوفون کے زیراہتمام ایس او ایس ویلیجز کے بچوں کے درمیان تصویری مقابلہ

لاہور (پ ر) معروف ٹیلی کام کمپنی یوفون نے صحتمندانہ ماحول کو فروغ دینے کیلئے حال ہی میں مختلف ایس او ایس ویلیجز کے بچوں کے درمیان ”یوفون فرینڈز آف انوائرنمنٹ“ کے نام سے تصویری مقابلے کا اہتمام کیا۔ یہ مقابلہ پاکستان بھر کے 10 مختلف ایس او ایس ویلیجز کے 7 سے 14 سال تک کے بچوں کے درمیان منعقد کیا گیا تھا۔ مقابلہ کا بنیادی مقصد ایس او ایس ویلیجز کے بچوں اور آنے والی نسلوں میں صحتمندانہ ماحول بارے شعور اجاگر کرنا تھا۔ گزشتہ کئی عشروں سے ماحول میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جبکہ ماہرین نے اس کئی کئی وجوہات بیان کی ہیں جن میں صنعتوں میں اضافہ اور بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی اہم وجوہات ہیں۔ ان حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوفون نے بطور ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی اس مقابلے کا اہتمام کیا۔

ای پیپر دی نیشن