پاکستان آکر دلی خوشی ہوئی، وفد کو یہاں اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے: سکھبیر سنگھ


لاہور (خبر نگار) بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کے اعزاز میں وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ پاکستان میں آکر بالخصوص پنجاب لاہور میں آکر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے۔ مجھے اور میرے وفد کو یہاں آکر اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پاکستان بھارت وفود کا تبادلہ ہوتا رہنا چاہئے اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن