گلگت (آن لائن) نامعلوم افراد کی طرف سے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے شہری پر فائرنگ ‘ معجزانہ طور پر محفوظ ‘ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ امیر علی جو بازار میں تھا اس پر فائرنگ کی گئی امیر علی معجزانہ طور پر بچ گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد تاجران اور عمائدین محلہ سڑک پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا گلگت میں بدامنی کی وجہ سے کاروباری مراکز بری طرح متاثر ہوئے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔