غیر ملکی رگبی ٹیموںکے کھلاڑیوں کا پاکستان میں آکر اظہار مسرت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے رگبی کے دستوں نے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب کو دیکھ کر خوشی اظہار کیا۔ نیوزی لینڈ کی مقامی رگبی کلب الج ریفلزرائیڈرز کلب کے کپتان مائیک نے کہا کہ وہ لاہور دوسری بار آئے ہیں اور انہیں خوشی محسوس ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اتنا خوبصورت فیسٹیول کرایا ہے جسے دیکھ کر بہت اچھا لگا، کیویز ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی زندہ دلان لاہور کی شاندار تقریب دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔ ہانگ کانگ سے چائنیز یونیورسٹی رگبی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار اس طرح کی شاندار تقریب دیکھی ہے جس میں ہر رنگ دکھائی دیا۔ دہلی ہریکن رگبی ٹیم کے منیجر کلدیپ کا کہنا تھا کہ لاہور لاہور اے، یہاں بہت مزہ آرہا ہے۔ افغانستان سے کابل یونائیٹڈ رگبی ٹیم کے کھلاڑی مصطفی، جاوید اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہاں بہت پیار ملتا ہے۔ کمبوڈیا ٹیم کے منیجر ڈینیل سارا وقت تقریب میں لوگوں کی تصاویر بناتے ہوئے دکھائی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن