لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ءکی افتتاحی تقریب سے انتہائی پرجوش خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریر کے دوران پنجابی جملوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا اور بعد میں یہ بات کہی کہ ”جنھے لہور نئیں ویکھیا ‘او جمیا ای نئیں“۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ کو کھیل کے میدان میں شکست دینے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور پاکستانی پنجاب کے درمیان کرکٹ‘ کبڈی‘ ہاکی اور کشتی کے مقابلوں میں ہم آپ کو ہرائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب کے دوران مختلف پرفارمنسز پر تالیاں بجا کر داد بھی دی۔