بلوچستان کے حالات اندرونی، بیرونی عناصر خراب کر رہے ہیں: کور کمانڈر

 چاغی (آن لائن)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اندرونی و بیرونی عناصر ملوث ہیں، بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے یہاں کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا اس لئے تنازعات نے جنم لیا، پاک فوج اور ایف سی جانوں کی قربانی دیکر ملک دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں فرنٹیئر کور رائفل کے ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک نے کہا کہ قبائلی عمائدین سے قائم رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کوششوں سے یہاں موبائل سروس شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک پراجیکٹ ملک کا اہم معدنی منصوبہ ہے یہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...