لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی الیون نے پہلے ٹی 20 میچ میں برٹش آرمی کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی سی بی الیون نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 سکور کیا۔ بابراعظم 62 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔برٹش آرمی 19.2 اوورز میں 120 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا کہ پی سی بی الیون اور برٹش آرمی کے مابین میچز سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل لیول کی کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مہمان ٹیموں کو آئی سی سی معیار کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔