اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مےرا شروع سے مو¿قف تھا کہ ویانا کنونشن کے تحت صدر پاکستان کو استثنیٰ حاصل ہے جس کے باعث سوئس حکام کو خط نہیں لکھا اور آج مےرے مو¿قف کو عدالت نے تسلیم کر لیا ہے۔ اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے مشائخ عظام کو خانقاہوں سے نکل کر قوم کی رہنمائی کرنے کا کہا۔ مسلم انسٹیٹیوٹ کے بانی، صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کہا کہ اقبال کسی ایک مخصوص عہد کا اقبال نہےں ہے بلکہ ہمیشہ قوم رسول ہاشمی کی ہدایت کا فریضہ سر انجام دیتا رہے گا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایران اور مصر میں اسلامی انقلاب علامہ اقبال کی فکر کے بدولت برپا ہے۔ حمید گل نے کہا کہ افغان قوم ایک غیور قوم ہے اسی لئے وہ پانچ بار عالمی طاقتوں کو شکست دے چکی ہے۔ اقبال کی فکر ہمیشہ زندہ رہے گی کیونکہ یہ قرآن کی فکر ہے جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...