رباط (این این آئی) مراکش کی سب سے بڑی مسجد میں بیلجیم مقابلہ حسن 2013ءکی شرکا کے گروپ فوٹو نے اسلامی جماعت کی زیرنگیں شمالی افریقی آئینی بادشاہت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ کاسابلانکا کی مسجد حسن میں مقابلہ حسن کی شرکاءکی نیم عریاں فوٹو نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے کہ مراکش کا کونسا ادارہ اس قابل اعتراض فوٹو شوٹ کی اجازت دینے کا ذمہ دار ہے ےہ نیم عریاں تصاوےر انٹرنیٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر پھیلائی جا رہی ہیں ۔ معروف مذہبی شخصیت شیخ عبدالباری زمزمی نے وزیر مذہبی امور کو سارے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مراکش: مقابلہ حسن کی شرکاءکا مسجد میں نیم عریاں فوٹوسیشن
Nov 08, 2012