گوجرانوالہ: ماں بیٹی کے بعد تیسری لڑکی بھی ہلاک ‘سانگلہ میں لڑکی کے گولیاں نگلنے کی اطلاع پر نوجوان کی خودکشی

Nov 08, 2012

گوجرانوالہ+ سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) خاوند سے جھگڑنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دو روز قبل زہریلی گولیاں کھا کر دم توڑنے والی خاتون کی دوسری بیٹی بھی ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سو گئی۔ گزشتہ روز ماں بیٹی ہلاک ہو گئی تھیں۔ فوتیدگی والے گھر میں ایک بار پھر قیامت برپا ہو گئی۔ باپ اپنا سر دیواروں سے ٹکرا کر روتا رہا۔ سانگلہ ہل کے محلہ اسلام پورہ میں سابق لیڈی کونسلر نُصرت بیگم کا بیٹا عنصر اپنے محلہ کی لڑکی فرزانہ کی محبت میں گرفتار ہو گیا اور دونوں آپس میں شادی پر راضی ہو گئے جس پر نُصر ت بیگم بیٹے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے فرزانہ کا رشتہ مانگنے اُن کے گھر چلی گئی لیکن فرزانہ کی والدہ اور ا س کے بھائی اس پر راضی نہ ہوئے اور انہیں گھر سے نکال دیا اور فرزانہ کی سرزنش کی جس پر فرزانہ نے نشہ آور گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہو نے پر الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔کُچھ دیر بعد جب عنصر کو پتہ چلا کہ اُ س کی محبوبہ فرزانہ نے گولیاں کھا لی ہیں تو اُ س نے بھی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے بھی الائیڈ ہسپتال مُنتقل کر دیا گیاجہاں وہ آٹھ گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مُبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیاجبکہ اُس کی محبوبہ کو ہسپتال طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں