واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات میں صدر باراک اوباما کے مدمقابل حریف مٹ رومنی کی کامیابی کے بعد کرنے کیلئے لکھی گئی 1ہزار 118الفاظ پر مشتمل تقریر رائیگاں ہوگئی۔ مٹ رومنی اور ان کے حامیوں نے نتائج کے دوران ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ رومنی نے ایک بڑی تقریر لکھی ہے جس میں مختلف پالیسیوں کا ذکر ہے اور وہ یہ تقریر اپنی کامیابی کے اعلان کے بعد کریں گے لیکن انہیں یہ تقریر کرنا نصیب نہ ہوئی اور شکست نے ان کی امیدیں خاک میں ملا دیں۔
”فتح کا خواب ٹوٹ گیا“مٹ رومنی کی لکھی گئی 1ہزار 118 الفاظ پر مشتمل تقریر رائیگاں گئی
Nov 08, 2012