اسلام آباد (آئی این پی + آن لائن + ثناءنیوز) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں‘ صدر اوباما کے دوبارہ انتخاب سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہونگے۔ رچرڈ ہوگلینڈ کی رہائش گاہ پر امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاستدانوں، سفارتکاروں، بیوروکریٹس اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں نئے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے جس کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ مستقبل مےں بھی جاری رہے گا اگر مٹ رومنی بھی امرےکی صدر بن جاتے تو امرےکی پالےسےوں مےں کوئی خاص فرق نہےں پڑنا تھا آئندہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے لےکن امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مےں انتخابات کے نتےجہ مےں اقتدار پرامن طرےقہ سے اےک منتخب حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے لےے اہم ملک ہے جس کی آبادی بہت زےادہ ہے پاکستان مےں امریکہ کے بہت زےادہ مفادات ہےں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امرےکی آبزرور گروپ کی آمد کی تصدےق نہےں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلقات مےں نشےب و فراز آتے رہے ہےں ےہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہےں کہ پچھلے سال پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل رہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں دنےا کے کسی بھی ملک سے زےادہ قےمت ادا کی ہے ہم پاکستان کی عظےم قربانےوں کی قدر کرتے ہےں۔ قائداعظم یونیورسٹی کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ مطالعہ امریکہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں امریکی سفیر نے کہا کہ تعلیم کو بہترین بنا کر پاکستان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا امریکی امداد کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ہم 32 لاکھ بچوں کو تعلیم دلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور پھلتا پھولتا ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ رحمن ملک سے نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے صدر اوباما کو امریکہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور جنگ لڑ رہا ہے جس کے لئے ہمیں عالمی امداد کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئے امریکی سفیر کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔
الیکشن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں: امریکی سفیر
Nov 08, 2012