لاہور (خبر نگار) وفاقی حکومت نے عثمان ملک کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ کا مشیر مقرر کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان ملک وزارت کے تمام ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اطلاعات و نشریات کی معاونت کریں گے۔ واضح رہے کہ عثمان ملک پیپلزپارٹی کے ان رہنما¶ں میں شامل ہیں جنہوں نے ضیاءالحق کے مارشل لاءکے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ وہ لاہور کے ایک حلقے سے ناظم، ممبر ضلع کونسل، پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور لاہور سے صوبائی حلقہ کے ٹکٹ ہولڈر بھی رہ چکے ہیں۔
عثمان ملک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ کے مشیر مقرر
Nov 08, 2012