کراچی میں نارتھ ناظم آباد فور میں رینجرز ہیڈ کوارٹرکے قریب دھماکے کی کووریج کے لیے صبح سے ہی میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کوریج کے دوران رینجرز اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو کیمروں سمیت پیچھے ہٹنے کوکہا۔ رپورٹرز اور کیمرہ مین ابھی پیچھے ہٹ ہی رہے تھے کہ رینجرزاہلکاروں نے ان پردھاوا بول دیا اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ رینجرزاہلکاروں کے تشدد سے نجی ٹی وی چینلز کے سات کیمرہ مین اورچھ رپورٹرزخمی ہوگئے۔
کراچی میں رینجرز اہلکاروں نے ہیڈ کوارٹرکے قریب دھماکے کی کوریج کرنے والے رپورٹرزاورکیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
Nov 08, 2012 | 12:16