اے این ایف ذرائع کے مطابق میانوالی کا رہائشی کمال نامی مسافرنجی ائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین جا رہا تھا جسے مشکوک جان کراے این ایف کاونٹر پر اس کی تلاشی لی گئی، اس دوران ملزم کے سامان سے دوکلوسے زائد ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں مقدمہ درج کرکے اسے تھانے منتقل کردیا گیاہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بینظیرائیرپورٹ پرہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرملزم کوگرفتارکرلیا۔
Nov 08, 2012 | 13:17