بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ کھیل اورسیاست کوآپس میں نہیں ملاناچاہئے،دسمبرمیں بھارت آنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کوہرممکنہ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سشیل کمار شندے کا بیان ہندوانتہاپسند جماعت شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی دھمکی کے بعدآیا ہے جس میں بال ٹھاکرے نے بھارت میں آئندہ ماہ کھیلے جانے والے پاک انڈیا کرکٹ سیریزمیں رخنہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹھاکرے نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کواپنی حکومت کے لئے شرمناک قراردیاتھا،
بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں تمام ممکنہ سیکورٹی فراہم کریں گے۔
Nov 08, 2012 | 13:37