سابق وزیرقانون بابراعوان نے نندی پور، چیچو کی ملیاں پاورمنصوبوں سے متعلق عدالتی نوٹس کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

Nov 08, 2012 | 19:08

سٹی رپورٹر

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔بابراعوان نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ انہیں کوئی عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوا، اخبارات کے ذریعے انہیں عدالت میں طلبی کا علم ہوا جس کے بعد عدالت کے احترام میں وہ پیش ہوگئے۔ بابراعوان اوروزارت پانی وبجلی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کروانے کے لیے دس ہفتوں کے مہلت دی جائے۔ عدالت عظمی نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے دس ہفتوں کی مہلت کی استدعا مستردکرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ چیچو کی ملیاں اورنندی پورپاورمنصوبوں میں عدالتی کمیشن کی جانب سے تاخیرکا ذمہ داروزارت پانی وبجلی کوقراردینے پرعدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں