الحمراآرٹس کونسل لاہورمیں چارملکی فلم فیسیٹول اورنمائش کارنگارنگ انعقاد ہوا۔۔۔ فیسٹیول کےآغاز میں ڈھول کی تھاپ پررقص پیش کیا گیا۔۔۔ اوربینڈ پرملی دھنیں پیش کی گئیں۔۔۔ فیسٹیول میں پاکستان، چین، ایران اورترکی کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔۔۔ فلم فیسٹیول کے افتتاحی روزآسکرایوارڈ یافتہ ایرانی فلم 'رنگ خدا' کی نمائش ہوئی۔۔۔ جبکہ نو نومبرکوپاکستانی پنجابی فلم 'ہیررانجھا' اوراس کے بعد ترکی اورچین کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔۔۔ فیسٹیول کا افتتاح سیکرٹری اطلاعات پنجاب محی الدین وانی نے کیا۔۔۔ انہوں نے ایران اور چین کی جانب سے لگائی گئی نمائش کاجائزہ بھی لیا۔۔۔ اس موقع پرپاکستان میں ایران کے ثقافتی نمائندے ڈی جی ڈاکٹرعباس فاموری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔۔۔ اس سے دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔۔۔
نمائش میں چین اورایران کے سٹالزپرقالین، برتن، تصاویر، ہینڈی کرافٹس اورخوشنماملبوسات کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھی گئی تھیں۔۔۔ جسے آنے والے افراد نے نہایت دلچسبی سے دیکھا اورپسند کیا۔۔۔ نمائش میں شریک افراد کاکہناتھا کہ ایسی نماشوں کے انعقاد سے انہیں اپنے ہمسایہ اوربرادراسلامی ممالک کی ثقافت سے واقفیت کا موقع ملا۔۔۔
فلم فیسٹیول کے حوالے سے معروف ڈائریکٹر جرار رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرکے اپنے برادراسلامی ممالک کے فلموں کوڈب کرکے پاکستانی سینمائوں میں نمائش کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
چارروزہ فلم فیسٹیول گیارہ نومبرتک جاری رہے گا۔۔۔ اس میں چاروں ممالک کی ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش ہوگی۔۔۔ جسے پاکستانی عوام کی بڑا تعداد دیکھ سکے گی۔۔۔