برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں کرپشن کےخلاف منعقدہ کانفرنس میں ایک سو تیس ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔ صدر ڈیلیما روسیف نے سہ روزہ کانفرنس کا آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں برازیل کے صدر کا کہنا تھاکہ نظام جتنا شفاف ہوگا اتنے ہی اس بات کے امکانات ہونگے کے عوام کا پیسا صحیح طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے تفتیشی افسر رچرڈ گولڈ سٹون کا کہنا تھا کہ کرپشن کی روک تھام اور اسکے خاتمے میں تمام ممالک کی عدلیہ اور پولیس کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔