موجودہ حکومت پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنادے گی : راجہ وحید جہلمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے نائب صدر راجہ وحید جہلمی نے کہا کہ رائے ونڈ سے خوشگوار ہوائوں کے جھونکوں نے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی معطر کردیا ہے  شریف برادران کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کا نام اور مقام بلند ہورہا ہے ملک میں سرمایہ کار سرمایہ کاری پر مجبور ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب (ن) لیگ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنادے گی اور دنیا میں ن لیگ اور پاکستان کا بول بالا ہوگا دراصل شریف برادران پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں اُن کے نزدیک پاکستان اور پاکستانی قوم کے حقوق و مفادات عزیز ہیں جبکہ تحریک انصاف و پی پی پی مفادات کی ہوس میں عوام کا خون چوس رہے ہیں آج بلاول بھٹو کی صورت میں عوام کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف بنانے کی عملی کوشش کی جارہی ہے عوام خوب جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں خود انہیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی یہ سب ایک کھیل ہے اور اس کھیل کے ذریعے عوام کو سنہرے خواب دیکھائے جارہے ہیں لیکن عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ پی پی پی اور تحریک انصاف کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے عوام میاں محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ وہی ان کے ہر دلعزیز راہنما ہیں راجہ وحید جہلمی نے برطانیہ میں ن لیگ کے صدر زبیر گل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زبیر گل کی خدمات کارکنان کیلئے مشتعل راہ ہیں جنہوں نے دن رات کی محنت سے آمریت کے دور میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پارٹی کی خدمت کی زبیر گل ن لیگ کا سرمایہ ہیں جن کے ہر حکم پر کارکنان لبیک کہنے پر تیار ہیں ن لیگ برطانیہ زبیر گل کی قیادت میں منظم و متحرک ہے اور کسی بھی آفت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے اور ہر پاکستانی زبیر گل کی قیادت پر اعتمال کا اظہار کرتے ہیں جو دن رات ان کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...