کراچی (ثناء نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز نے ایف بی آر کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح میں 500 فیصد اضافے کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ خالد خان نے بتایا کہ گذشتہ روز نیٹی جیٹی پل پر ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دینا تھا تاہم کمشنر کراچی نے رابطہ کرکے مطالبات کو حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ٹرانسپورٹرز نے مشاورت کے بعد کمشنر کراچی کی درخواست پر دھرنا ملتوی کر دیا تاہم اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور کراچی سے ملک بھر میں مال کی ترسیل احتجاجاً بند کر دی جائے گی۔