آئی ایم ایف کو دسمبر میں مزید ٹیکس عائد کرنیکی یقین دہانی، اسحقٰ ڈار آج مذاکرات کرینگے

Nov 08, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  حکومت نے آئی ایم ایف  کو دسمبر  میں مزید ٹیکس  عائد کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نجی  ٹی وی  کے مطابق دسمبر  میں انکم  سپورٹ  لیوی  اور گیس  سرچارج  عائد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی۔ پہلی سہ ماہی کے جائزہ سے متعلق پالیسی مذاکرات کا حتمی دور آج ہو گا۔ قرض کی دوسری قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف کو مطمئن کر لیں گے۔ غریب طبقے کی مالی مدد سے متعلق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں