پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی نے آج کوہاٹ روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا جس کے باعث نیٹو سپلائی ایک دن کے لئے بند ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر کیا۔ جماعت اسلامی کے دھرنے تک نیٹو سپلائی کی گاڑیاں پنجاب کی حدود میں کھڑی رہیں گی۔ ضلعی یا صوبائی انتظامیہ نے نیٹو سپلائی بند کرنے کے احکامات جاری نہیں کئے۔